top of page

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان اندھیر نگری چوپٹ راج مریضوں کو پینے کے لیے صاف پانی میسر نہیں



تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان اندھیر نگری۔۔چوپٹ راج مریضوں کو پینے کے لیے صاف پانی تک میسر نہیں

پنڈ دادن خان ( ملک ندیم سرور اعوان سے) گندہ اور بدبودار پانی جس میں کیڑے مکوڑے شامل ہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آنے والے مریض گندہ زہریلا پانی پینے پر مجبور ہسپتال کی فرضی سب اچھا کی کاروائیاں جاری سول ہسپتال پنڈ دادن خان میں مریضوں کو سوائے دھکے کھانے کے کوئی بھی سہولت میسر نہیں دور دراز علاقوں سے آنے والے مریض سخت پریشانی کا شکار قابل ذکر بات یہ ہے کہ اہل علاقہ کی مسلسل شکایت کے باوجود متعلقہ انتظامیہ کے کانوں تک جوں نہیں رینگی زیر نظر فوٹیج میں باخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پینے کے لیے پانی انتہائی گندہ اور زیریلا ہے جوکہ پینے کے قابل بلکل بھی نہیں بلکہ یہ مزید بیماریاں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اس کا ذمہ دار کون ? خدارا غریب عوام پر رحم کیا جائے

0 comments
bottom of page