top of page
Writer's pictureJhelum News

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادن خان کے سوئی گیس کے بل نہ جمع کرانے پرگیس کی بندش،مریض رل گئے

پنڈدادنخان(خواجہ سہیل عباس)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان سوئی گیس کی سہولیات سے محروم تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادن خان کے سوئی گیس کے بل نہ جمع کرانے پر سوئی گیس والوں نے گیس کے میٹر اتار لیے جس کے باعث وارڈ میں داخل مریض اس سردی میں بھی ہیٹروں کی سہولیات سے محروم سرکاری طور پر سوئی گیس کے بلوں پر لگے لیٹ فیس ٹیکس نہ جمع کرانے کی ضد میں وارڈ میں داخل مریضوں کا سردی میں برا حال تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈ دادن خان کے گیس کے بل جمع کروانے کے لیے اکاؤنٹ افس سے بل پاس ہونا ہوتا ہے جو کہ بل جمع کروانے کی تاریخ سے پانچ سات دن بعد پاس ہوتا ہے جس کی وجہ سےسوئی گیس بل پر لیٹ فیس جرمانہ ہونے کی وجہ سے جمع نہیں ہو پاتا جو کہ اب لاکھوں روپے تک جا پہنچا جس کی وجہ سے گیس والوں نے گیس کا میٹر کاٹ دیا سماجی اور سیاسی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے سیکرٹری ہیلتھ اور سی ای او ہیلتھ سے کہ سوئی گیس بل کے واجبات ادا کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادن خان میں سوئی گیس بحال کروائی جائے تاکہ ہسپتال کے وارڈوں میں داخل مریضوں کو سردی سے بچایا جائے نہ کہ مریضوں کی بیماری کوسردی کی وجہ سے مزید بڑھایا جائے ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page