top of page

تحصیل ہیڈ  کوارٹر اسپتال پنڈدادنخان میں پینے کا پانی نایاب ہوگیا. مریض اور ان کے لواحقین دربدر

 پنڈدادنخان(تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk) ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں برے حالات تحصیل ہیڈ  کوارٹر اسپتال پنڈدادنخان میں پینے کا پانی نایاب ہوگیا مریضوں کے لواحقین دربدر  مسجد میں نماز یوں کے لئے پانی دستیاب ھے نہ واش روموں میں   تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کے برے حالات پینے کا صاف پانی بھی مریضوں کو میسر نہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کی وسیع و عریض بلڈنگ میں درجنوں کوارٹرز  ایمرجنسی بلاک  درجنوں دفاتر  چالیس  مریضوں کے وارڈز   سمیت  سات سو سے زیادہ روزانہ ہسپتال کو وزٹ کرنے والے آؤٹ ڈور مریضوں کی ضرورت کے  لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں پانی کا صرف ایک انچ کا کنکشن موجود ہے جو کہ کسی طرح بھی چند افراد کی ضرورت کو پورا نہیں کر سکتا ہسپتال میں آنے والے مریض  ان کے لواحقین  مسجد اور دفاتر سمیت اگر تمام بلڈنگ  میں پانی کی ضرورت کا حساب لگایا جائے  تو سپلائی کردہ پانی اس کا دس پرسنٹ بھی نہیں بنتا اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کے وارڈ میں داخل مریضوں کے لیے ہم پانی کہاں سے لائیں لواحقین اپنے بیماروں کی پریشانیوں کے ساتھ ساتھ پانی نہ ملنے کے باعث انتہائی پریشانی میں مبتلا نظر آتے ہیں اہل علاقہ نے  ڈپٹی کمشنر جہلم  اور سی او ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ھیڈکوارٹر اسپتال کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے 

0 comments
bottom of page