top of page

تحصیل ہسپتال پنڈدادنخان،5 عدد کمپیوٹر آپریٹرز کو فارغ کرکے من پسند افراد کو نوزانے کی تیاری

پنڈدادنخان(عدنان یونسJhelumnews.uk) تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں گزشتہ 7سال سے سیکرٹری ہیلتھ لاہور کے حکم پر تعینات 5 عدد کمپیوٹر آپریٹرز کو فارغ کرکے من پسند افراد کو نوزانے کی تیاری ،متاثرہ ملازمین نے جبری برطرفی کے خلاف معزز عدالت سے رجوع کر لیا،ہسپتال انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ غیر متعلقہ افراد سے ملی بھگت کرکے مبینہ رشوت کی عوض نئے کمپیوٹر آپریٹر بھرتی کرنا چاہتے ہیں ،متاثرہ ملازمین ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کواٹر انتظامیہ نے سیکرٹری ہیلتھ لاہور کے احکامات پر تعینات کیئے گئے 5کمپیوٹر آپیریٹرز کو نوکری سے فارغ کرنے کی تیاری کرلی عرصہ سات سال سے فرائض انجام دینے والے کمپیوٹر آپریٹرز کی جگہ نئے کمپیوٹر آپریٹرز کی بھرتی کے لیے مقامی اخبار میں نئی بھرتی کے متعلق اخبار اشتہار دیا گیا۔جس کے بر عکس عرصہ 7 سال سے تعینات کمپیوٹر آپریٹرز نے معزز عدلیہ سے رجوع کرلیا جس پر جسٹس جواد الحسن راولپنڈی ہائی کورٹ نے فوری طور پر اخبار اشتہار کو رد کرنے کا حکم صادر فرمایا اور سیکرٹری ہیلتھ کے ساتھ ساتھ میڈیکل سپرینٹنڈنٹ کو ان 5 کمپیوٹر آپریٹر کو مستقل بنیاد پر بھرتی کرنے کا حکم صادر فرمایا ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ نے غیر متعلقہ افراد سے ملی بھگت کرتے ہوئے مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عو ض آن لائن ویب سائٹ پر اشتہار جاری کرکے انٹرویو و ٹیسٹ لینے شروع کردیے جبکہ جسٹس جواد الحسن کی معزز عدالت نے سول ہسپتال انتظامیہ کو حکم صادر فرمایا تھا کہ ان 5 کمپیوٹر آپریٹرز کو تب تک نوکری سے فارغ نہیں کیا جا سکتا جب تک عدالت اپنا فیصلہ نہ سنا دے لیکن انتظامیہ سول ہسپتال پنڈدادنخان نے ایک بار پھر ذاتی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے مبینہ رشوت کی مد لاکھوں روپے لیکر 5 عدد کمپیوٹر آپریٹر نئے بھرتی کرلیے اور بناء کسی لیٹر پرانے کمپیوٹر آپریٹرز کو نوکری سے فارغ کردیا، متاثرہ ملازمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سیکرٹری ہیلتھ لاہور، کمشنر راولپنڈی ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر جہلم،ڈپٹی کمشنر جہلم سے استدعا کہ ہے کہ اس معاملہ کی شفاف انکوائری کی جائے اور عرصہ 7 سال سے بھرتی 5 عدد کمپیوٹر آپریٹرز کو انکے حق سے محروم نہ رکھا جائے



0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page