top of page
Writer's pictureJhelum News

تحصیل پنڈ دان خان میں تمام ترقیاتی کام ٹھپ، ٹھیکے دار فرار، انتظامیہ لاپرواہ،عوام پریشان

Jhelumnews.uk


پنڈ دادن خان (صفرعلی خان) تحصیل پنڈ دان خان میں تمام ترقیاتی کام ٹھپ ٹھیکے دار فرار سیاسی نمائندے اپنی اپنی سیاسی نمائش جاری رکھے ہیں انتظامیہ کی طرف سے لاپرواہی کا شاندار مظاہرہ عوام پریشانی میں مبتلا تفصیلات کے مطابق للہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ کا کام مکمل بند ہو چکا ہے جس کی وجہ فنڈز کی عدم ادائیگی بتائی جاتی ہے تعمیراتی کمپنی کام ادھورا چھوڑ کر غائب ٹراما سینٹر ٹوبھہ بھی عدم فنڈنگ کے باعث بند پڑا ہے للہ انٹرچینج سے للہ شریف کندوال تک روڈ کی مرمت کا کام بھی بند کر دیا گیا پنڈ دادن خان سے پنڈی سید پور تک مین جہلم روڈ بڑے گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے جس کی مرمت ایک خواب بن چکا پنڈی سید پور سے جلال پور شریف مصری موڑ روڈ مکمل طور پر اکھیڑ کر رکھ دیا گیا کندوال لنک روڈ کا کام بھی نا مکمل ، برساتی نالہ نیلا واھن کی حفاظتی دیوارکی تعمیر اور نہ حفاظتی پشتے بنائے گئے ٹھیکیدار غائب دھریالہ جالپ تا غریب وال روڈ بھی ٹھیکیدار کی شکل کوترس گئی ایکسئین ہائی وے جہلم خاموش تماشائی بن گئے پنڈ دادن خان تا ساؤوال غریب وال سیمنٹ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تحصیل پنڈ دادن خان کے تمام مین اور لنک روڈ آثار قدیمہ کا منظر پیش کرنے لگے تحصیل پنڈدادنخان کے بڑے بڑے صنعتی اداروں کے مال بردار کنٹینر ،ڈمپر اور ٹرک سڑکوں کی تباہ حالی کی بڑی وجہ اہلیان تحصیل پنڈدادنخان نے عوامی خدمتگاری کے دعویداروں حکومت وقت کے حکمرانوں سمیت متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث یا سیاست کی بھینٹ چڑھنے والے نامکمل منصوبوں کو مکمل کروانے میں بھر پور کردار ادا کریں تاکہ شہیدوں ،غازیوں اور مجاہدوں کی سرزمین کے مکین سکھ کا سانس لے سکیں

Jhelumnews.uk


0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page