پنڈ دادنخان حکیم سیداختر شاہ بخاری/ محمد طلحہ سیالوی۔۔تحصیل پنڈ دادنخان کی عوام نے مجھ پر جو بھرپور اعتماد کیا ہے اس پر پورے حلقے کی عوام کا انتہائی ممنون اور مشکور ہوں۔تحصیل پنڈ دادنخان کے مسائل حل کرنا میری پہلی ترجیح ہوگی خصوصاً ڈیوول کریج وے روڈ کے فنڈز کی بحالی ،پانی سوئی گیس، رابطہ سڑکیں، میری پہلی ترجیح ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار نو منتخب ایم این اے چودری فرخ الطاف نے اپنی کامیابی کے بعد اپنے پہلے تفصیلی انٹرویو میں حکیم اختر شاہ بخاری اور طلحہ سیالوی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ، چوہدری اسمعیل جوتانہ، چوہدری حافظ عبد الستار، چوہدری محمد امین ٹلوانہ، چوہدری ساجد ٹلوانہ، سابق چیئرمین چوہدری محمد یامین باگڑی، سابق چیئرمین ملک مصدق حسنین اسلم، اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈ دادنخان کی عوام نے مجھ پر جو مہربانی کی ہے میں انشاءاللہ یہاں کی عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کروں گا میرے دروازے 24 گھنٹے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کھلے ہوئے ہیں تحصیل پنڈ دادنخان ایک پسماندہ ترین علاقہ ہے اور یہاں کے مسائل حل کرنا میری پہلی ترجیح ہے ۔اپنے ڈسٹرکٹ ناظم دور میں بھی تحصیل پنڈ دادنخان کے بہت سے ترقیاتی کام کروائے اور آئندہ بھی خاص طور پر ڈوول کیرج وے سڑک کے فنڈز کی بحالی، پانی، سوئی گیس ،رابطہ سڑکیں اور دیگر کاموں کی طرف میری پہلی توجہ ہوگی تاکہ یہاں کی عوام میں جو احساس محرومی ہیں اسے ختم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کی عوام نے مجھ پر جو مہربانی کی ہے میں پورے حلقے کے تمام ووٹروں کا انتہائی دلی مشکور ہوں اور میں کسی ایک پارٹی یا گروپ کا نہیں بلکہ تحصیل پنڈ دادنخان کی عوام کے ہر مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہوں گا کوئی یہ نہ سمجھے کہ میں کسی ایک گروپ یا پارٹی سے وابستہ ہوں تحصیل پنڈ دادنخان کی تمام عوام میرے لیے برابر ہے اور ہر ایک کے لیے کام کرنا میں اپنے لیے ایک اعزاز سمجھوں گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے میاں برادران اور دیگر رہنماؤں نے مجھ پر جو اعتماد کیا میں انشاء اللہ اپنے ورکروں اور قیادت کو کبھی مایوس نہیں کروں گا
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments