top of page

تحصیل پنڈدادن خان میں مخصوص نجی پیڑول پمپس پر ناقص پٹرولیم مصنوعات اور کم مقدار میں ترسیل کی اطلاع

جہلم ( ڈاکٹر اعجازاعوان) تحصیل پنڈدادانخان میں مخصوص پیڑول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات اور پیمانوں میں ہیرا پھیری کی اطلاعات ، جہاں مہنگائی سے ستائی عوام کو اکثر و بیشتر پھکی دی جارہی ھے ، صارفین کا متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ذرائع کے مطابق تحصیل پنڈدادن خان میں مخصوص نجی پیڑول پمپس پر ناقص پٹرولیم مصنوعات اور کم مقدار میں ترسیل کی اطلاعات ہیں ۔ اس سلسلہ میں اس سے قبل بھی متعلقہ حکام چیکنگ کے بعد ایکشن لے چکے ہیں لیکن یہ سلسلہ بند ھونے کے بعد دوبارہ شروع ھو جا تا ھے ۔ زرائع کے مطابق تحصیل بھر میں کئ پیڑول پمپس پر پیمانوں میں ہیرا پھیری سمیت مبینہ طور پر ملاوٹ شدہ پٹرلیم مصنوعات کا دھندہ وقفے وقفے سے جاری رہتا ھے۔ اس سے قبل بھی متعلقہ حکام کی طرف سے پیمانے میں فرق کی وجہ سے کئی فلنگ سٹیشن پر نوزلز سیل کی جا چکی ہیں ۔ مستقل بنیادوں پر نہ رکنے والے اس دھندے پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی او انڈسٹری سے مطالبہ کرتے ھوۓ کہا ھے کہ تحصیل پنڈدادن خان میں پٹرول پمپس پر کوالٹی اور مقدار کو بہتر بنایا جائے تاکہ مہنگائی سے ستائی سادہ لوح عوام کو اس ظلم وزیادتی سے نجات دلائی جائے سکے


0 comments
bottom of page