پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس Jhelumnews.uk) ملک بھر کی طرح تحصیل پنڈدادن خان میں بھی مہنگائی کے ستائے عوام بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ،پنڈ دادن خان شہر سمیت دھریالہ جالپ اور پنڈی سید پور کے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل ائے حکومت اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی بجلی کے ہزاروں بل نذر آتش کر دیئے بلوں کی درستگی نہ کی گئی تو بل جمع نہیں کروائیں گے ،20ہزار کمانے والا مزدور بجلی کے بل ادا کرے یا بچوں کے پیٹ پالے لاکھوں روپے تنخواہیں لینے والوں کی مرات ختم کیئے جائیں ،مظاہرین ،ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ کے شہریوں نے بھی احتجاج کی کال دے دی۔تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی دوسری بڑی تحصیل پنڈدادنخان میں انجمن تاجران پنڈ دادن خان دھریالہ جالپ اور پنڈی سید پور کی کال پر تاجر مارکیٹیں بند کر کے سڑکوں پر آگئے جس میں علاقہ بھر کے عوام نے بھی شرکت کی احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے کہا کہ ہمیں خودکشیوں پر مجبور نہ کیا جائے ہم ناقص حکومتی پالیسیوں اور روزبروز بڑھتی مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ظالمانہ ٹیکس ختم نہ کیے گئے تو ہم بل جمع نہیں کرائیں گے اور نہ ہی واپڈا والوں کو میٹر کاٹنے دیں گے اگر حکومت نے ہماری مشکلات کا حل نہ نکالا تو ہمارے احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع ہو جائے گا اور ہم مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دیں گے جبکہ ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں سیاسی سماجی شخصیات حاجی اللہ دتہ ،ملک ظہیر جوتانیہ ،علی حسنین و دیگر معززین علاقہ کی قیادت میں بڑا اکٹھ ہوا جس میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف احتجاج کا لائحہ عمل اختیار کیا گیا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کے بلوں سے اضافی ٹیکس ختم نہ کیے گئے تو بڑا احتجاج کریں گے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) جہلم کے نواحی گاؤں کندووال میں پینے کے پانی کی شکایت پر صوبائی محتسب ایڈوائزر اشفاق احمد رانا کا نوٹس...
bottom of page
Comments