top of page

تحصیل پنڈدادنخان 2مختلف حادثات میں 2افراد جاںبحق 30سے زائد افراد زخمی ہوگئے

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس)تحصیل پنڈدادنخان 2مختلف حادثات میں 2افراد جاںبحق 30سے زائد افراد زخمی ہوگئے ، پیرکھارا چھت گرنے سے دو مزدور جاں بحق ایک زخمی، زیر تعمیر لِلہ روڈ پر اوور لوڈ مسافر کوسٹرالٹ گئی جس میں چالیس سے زائد مسافر سوار تھے .تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے جاری بارش کے باعث لِلہ پیر کھارا 7نمبر مائن کے قریب رہائشی مکانوں میں سے بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجہ میں چھت کے ملبہ تلے دب کر دو مزدور جاںبحق ہوگئے جاںبحق ہونے والے دو افراد کی شناخت احمد نواز اور محمد ریاض سکنہ قائدآباد کے نام سے ہوئی نعشو ں اور زخمی شخص کو ریسکیو عملہ نے لِلہ رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا جبکہ دوسرے حادثہ میں بھیر ہ سے پنڈدادنخان آنے والی اوور لوڈمسافر لِلہ روڈ پر اُلٹ گئی ذرائع کے مطابق مسافر کوسٹر میں 40سے زائد سواریاں سوار تھیں زیر تعمیر لِلہ روڈ پر بارش کے دوران حادثہ پیش آیا حادثی کے نتیجہ میں متعدد خواتین زخمی ہوئی ریسکیو ٹیم پنڈدادنخان نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدئی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کیا



0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page