top of page

تحصیل پنڈدادنخان کے پٹوار خانے اور محکمہ مال کے اہلکار عوام کے لیے وبال جان بن گئے۔سر عام رشوت طلب


پنڈدادنخان (عدنان یونس)پنڈدادنخان محکمہ مال میں مال بناو مہم زور شور سے جاری افسران کی غفلت یا ملی بھگت؟سائلین جائز کام کے حصول کے لیے خوار ہونے لگے ،افضل نامی گردوار عوام کے لیے وبال جان بن گیا درخواست گزار سے 20ہزار روپے رشوت لینے کے بعد حدبرداری مزید رشوت کا مطالبہ ، نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اسامہ نوشیرون کے رشوت ستانی کے خاتمے کے احکامات ہوا میں اڑا دیے اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ .تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے پٹوار خانے اور محکمہ مال کے اہلکار عوام کے لیے وبال جان بن گئے تحصیل پنڈدادنخان کے پٹوار خانوں میں رجسٹری انتقال کے من مانے ریٹ مقرر ہرن پورمیں ٹوبھہ سے تعلق رکھنے والے راشی گردوار سائلین کے جائز کاموں کے لیے سرعام رشوت وصول کرنے لگا متعدد شکایات کے باوجود بھی بااثر راشی گرداور کے خلاف کاروائی نہ ہونے افسران بالا کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ؟ہرنپور کے رہائشی محمد احمد خان ولد محمد خان نے تحصیلدار پنڈدادنخان کو اپنی ذاتی زمین کی حد برداری کی درخواست دی جوکہ تحصیلدار پنڈدادنخان نے مذکورہ گردارو کو مارک کی جس پر افضل نامی گرداور نے درخواست گزر کو ذلیل و خوار کرنا شروع کردیا اور بھاری رشوت کا مطالبہ کرتا رہا جس پر سائلین نے تنگ آکر 20ہزار روپے افضل گرداور کو رشوت دی اور ویڈیو بنا لی جسکی درخواست ڈپٹی اینٹی کرپشن راولپنڈی کو بھی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کی آشیر باد سے تحصیل پنڈدادنخان میں محکمہ مال اور پٹوار خانے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں جبکہ افسران کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں یاد رہے کہ تحصیل پنڈدادنخان میں محکمہ مال اور پٹوار خانوں میں مقامی عملہ کی تعنیاتی کے باعث بے ضابطگیوں کا بازار قائم ہے اہل علاقہ نے نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر اسامہ نوشیرون سے کرپشن کے خاتمہ کی امیدیں باندھ لیں کمشنر روالپنڈی سمیت اعلی افسران سے اپیل کی ہے کہ محکمہ مال میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام اپنے حق کے حصول کے لیے خوار ہونے سے بچ سکیں



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page