top of page
Writer's pictureJhelum News

تحصیل پنڈدادنخان کے بنیادی مسائل حل کرنا اور عوام کو سہولیات میسر کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔منتخب ہونے کے بعد تحصیل پنڈدادنخان کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے،ڈاکٹر قاسم محمود چودھری

پنڈدادنخان(سلمان شہباز سے)تحصیل پنڈدادنخان کے بنیادی مسائل حل کرنا اور عوام کو سہولیات میسر کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنا پارک کا قیام اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔امیدوار برائے ایم این اے ڈاکٹر قاسم چوہدری ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کی پنڈدادنخان میں پریس کانفرس۔ امیدوار براٸے قومی اسمبلی ڈاکٹر قاسم چوہدری اور امیدوار براٸے صوباٸی اسمبلی حلقہ PP26  راجہ ندیم جنجوعہ نے نجی ہوٹل پنڈدادنخان میں تحصیل پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ ہم منتخب ہونے کے بعد ضلع جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔ للہ جہلم ڈوٶل کیرج وے کی تکمیل جہلم میں خواتین یونیورسٹی کا قیام ۔ تعلیمی نظام میں بہتری جدید ھسپتال اور اساتزہ ڈاکٹرز و دیگر عملہ کی کمی کو دور کریں گے۔ علاوہ ازیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سڑکیں  اور نوجوانوں کی صحت افزا سرگرمیوں کیلٸے گراٶنڈ اور پارک تعمیر اور روزگار کے مواقع کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے سابق امیر تحصیل پنڈدادنخان حاجی اعجاز احمد اور چوہدری افتخار بھی موجود تھے




0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page