top of page
Writer's pictureJhelum News

تحصیل پنڈدادنخان کی معیشت کو سہارا دینے والی ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری چلنے کے امکانات روشن

کھیوڑہ (عالمگیر سے ) تحصیل پنڈدادنخان کی معیشت کو سہارا دینے والی ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری چلنے کے امکانات روشن ، اس ادارہ کی رننگ کے سلسلہ میں فریقین کے درمیان مزاکراتی عمل جاری ، مثبت پیش رفت متوقع ، ڈنڈوت یونین اور اپوزیشن رہنماوں پر مشتمل بنائی گئی کمیٹی مزدوروں کے دفاع کے لیئے سرگرم ، ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری مالکان چیف ایگزیکٹو فاروق نسیم اور بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر طحہ نسیم کی آمد سے پہلے پہلے مزدوروں کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی کھیوڑہ میں اتوار کے روز بڑی بیٹھک ۔۔ ایک دو پیچیدہ معاملات پر مزدور رہنما اپنی کمیٹی کے زریعہ اپنی اپنی تجاویز یکجا کریں گے ۔ دونوں فریقین کی باہمی رواداری اور اتحاد سے کئی پیچیدہ مسائل کا خاتمہ ممکن جب کہ علاقہ بھر میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کا دور واپس لایا جا سکتا ہے ۔۔۔ ڈنڈوت کے مالکان کی آمد کے موقع پر گزشتہ پانچ سالوں سے جبری بے روزگاری کا سامنا کرتے ملازمین اور دیگر تمام ورکرز اپنے اپنے حقوق کے لیئے پرامید اور کسی بڑے فیصلے کے منتظر ہیں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page