top of page

تحصیل پنڈدادنخان کا پاسپورٹ آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا ۔ایجنٹ عوام کو لوٹنے لگے

پنڈدادنخان(مشتاق رضا سے)تحصیل پنڈدادنخان کا پاسپورٹ آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا ایجنٹ عوام کو لوٹ رہے ہیں اور پاسپورٹ کا عملہ ایجنٹوں سے اپنی جیبیں بھر رہا ہے عوام کو پاسپورٹ کے حصول کے لئے دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو عملے کو نزرانہ دے اس پر کوئی اعترض نہیں لگتا جو نہ دے اس پر اعتراض لگا دیا جاتا ہے تحصیل پنڈدادنخان کے مضافاتی علاقوں سے آنے والے ان کی چیرہ دستیوں سے تنگ آ چکے ہیں پاسپورٹ کے حصول کے لئے آنے والوں کو گھیر لیتے ہیں مفت ملنے والے فارم اور بنک کی فیس کے سمیت پاسپورٹ بنوانے کے 6ہزار روپے اور ارجنٹ بنوانا ہو تو منہ مانگے دام وصول کئے جاتے ہیں سائل اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو شکایت کرنا جاہے تو ملنے نہیں دیا جاتا اکثر انچارج سیٹ پر ہوتے ہی نہیں ہیں راقم جب پاسپورٹ کے حصول کے لئے دفتر گیا تو بنک فیس کے علاوہ 100سو روپے زائد دیئے یہ ہے کہ لائن میں کھڑا نہیں ہونا پڑا جب دفتر آیا تو فارم جمع کرانے کے انتظار میں دو گھنٹے بیٹھا رہا خواتین مرد بیٹھے ہوے تھے پورے دفتر میں دو کا سٹاف تھا انہوں نے کہا کہ آج آپ کے فارم جمع نہیں ہوں کل آنا وجہ پوچھی تو جواب ملا بجلی نہیں دوسرا سسٹم خراب ہے تیسرا ہمارے پاس جنریٹر نہیں ہے انچارج بھی غائب تھے دوسرے دن جا کر فارم جمع ہوے اسی طرح درجنوں شہری ذلیل وخوار ہو ریے ہیں عوامی حلقوں نے وزیر داخلہ سے ایجنٹوں کا خاتمہ اور پاسپورٹ عملے کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page