top of page
Writer's pictureJhelum News

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ ہسپتالوں کی فیسیں اور ٹیسٹ غریب عوام کی پہنچ سے دور گئے

پنڈدادنخان:تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ ہسپتالوں کی فیسیں اور ٹیسٹ غریب عوام کی پہنچ سے دور گئے ڈاکٹر 300 سو روہے سے لیکر 3000 ہزار روہے تک فیسیں لے رہے ہیں ٹیسٹ اور ادویات علیحدہ ہیں دوسری طرف بجلی سوئی گیس پٹرول چینی سبزی فروٹ دالیں گوشت آٹا چاول قوت خرید سے باہر ہوگئیں سرکاری ہسپتال میں ہارٹ جگر آنکھ ناک کان میدہ پھیپھڑے اور دیگر امراض کے ڈاکٹر نہیں ہیں جو ہیں وہ آل رونڈر ہیں زچہ بچہ کی سہولت موجود ہے اکثر کو پرائیویٹ میں جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ یہاں سرجری کا انتظام نہیں ہے پرائیوٹ ہسپتال والے آپریشن کیس کے 30 سے 40ہزار روپے بٹور لیتے ہیں جن امراض کے ڈاکٹر یہاں موجود نہیں ان کو جہلم اور راولپنڈی ریفر کر دیا جاتا ہے راولپنڈی بے نظیر ہسپتال وہ ہسپتال نہیں بلکہ ایک مزبحہ خانہ ہے جس مریض کی ٹانگ کو فیکچر ہے اس کی سرجری کرنے کی بجاے شارٹ کٹ کام کرتے ہوے اس کی ٹانگ کاٹ دیتے ہیں اس دوران مریض اور اس کے لواحقین جو ازیت برداشت کرتے ہیں اور ساتھ دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان سرکاری ہسپتال میں کسی کو نہ لائے جب غریب پر ائیوٹ کا رخ کرتا ہے تو وہ مریض اور اس کے لواحقین علاج کی مد میں ساری زندگی کا مقروض ہو جاتا ہے ہارٹ سرجری کے مریض سے 4لاکھ سے 7لاکھ روپے لے رہے ہیں پرایئویٹ ہسپتال والوں نے ریٹ لسٹ آویزاں کر رکھی ہیں اینجو گرافی کرانی ہو تو اسکی 40 ہزار روپے فیس ہے سرکاری ہسپتال میں کرانی ہے تو اس کو چھ ماہ کی ڈیٹ دیں گے سرجری کے مریض کودو دو سال کی پرائیوٹ ڈیٹ دی جاتی ہے اس دوران کئ مریض اللہ کو پیارے ہو جاتے ہیں یہی وجہ ہے لوگ پرائیوٹ ہسپتال کا رخ کرتے ہیں اینجو گرافی کے مریض کو وہ گھنٹے میں فارغ کر دیتے ہیں سرجری کا مریض ایک ہفتہ اور سٹنٹ ڈالنے والے مریضوں کو ایک گھنٹے میں گھر بھیج دیا جاتا یے میدہ جگر پھیپھڑے کے ڈاکٹر کی فیس 4ہزار روپے ہے پہلے وہ ٹیسٹ کرے گا اس کا بل ہزاروں میں ہوتا ہے ادویات اس کے علاوہ ہیں تحصیل میں بڑے بڑے ہسپتال تو بنا دیے ڈاکٹرنہ ہونے کی وجہ سے مجبور ہو کر لوگ پرائیوٹ سپتالوں کا رخ کرتےہیں سکول میں اساتزہ اپنے طالب علم سے پوچھتے بیٹا بڑے ہو کر کیا بنو گے شاگرد نے جواب دیا ڈاکٹر بنوں گا ٹیچر نے پوچھا ڈاکٹر بن کے کیا کرو گے شاگرد نے جواب دیا انسانیت کی خدمت کروں گا جبکہ یہ اس کے برعکس ہو رہا ہے عوام سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری اصلاح وحوال کامطالبہ کیا ہے

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page