top of page

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائس کنٹرول کمیٹی عوام کو سہولتیں دینے میں ناکام۔ قیمتیں آسمان کوچھونے لگیں

پنڈدادنخان:تحصیل پنڈدادنخان میں پرائس کنٹرول کمیٹی عوام کو سہولتیں دینے میں ناکام ہو گئی چیک اینڈ بیلنس عوام کے لئیے ایک خواب بن گیا روز مرہ اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں پرائس لسٹ جاری کرنے والے بھتہ خور بن گئے ہیں انتظامیہ ناجائز منافع خوری روکنے میں ناکام ہو چکی ہے مہنگائی نے غریب کا جینا دوبھر کر دیا ہے فروٹ سبزی دال گوشت انڈے آئیل چینی کے علاوہ دیگر اشیاء کے مقرر ریٹ نہیں ہے دکاندار فروٹ منڈی سے انگور کی پیٹی 800 روپے کی خریدتا ہے پیٹی میں سے 10کلو انگور نکلتاہے 100روپے کلو انگوردکاندار کو پڑتا ہے یہی دکاندار مہنگائی کے پسے ہوے گاہک کو 400 سو روپے کلو فروخت کرتا ہے یہی دوسری اشیاء کا حال ہے فروٹ اور سبزی فروش آڑھتیوں کے لاکھوں روپے کے مقروض ہیں ادھار لینے والوں کے آڑھتی من مانے کے ریٹ لگاتا ہے نقد والوں کے علیہدہ ریٹ لگاے جاتے ہیں مرغی کا گوشت غریب اور سفید پوش کی دسترس میں تھا وہ بھی پہنچ سے دور ہوگیا 700سو روپے کلو مرغی کا گوشت بک رہا ہے ابھی شادی کا سیزن نہیں جونہی شادیاں شوروع ہونگی یہ گوشت 1000 روپے کلو ہو جائے گا چیک اینڈ بیلنس رکھنے والے ان زخیرہ اندوزوں اور من مانے ریٹ لینے والوں کا خیا ل رکھتے ہیں سرکاری اداروں میں بھرتی ہونے والا اسی ادارے سے ریٹائرڈ ہو رہاہے جب تک ان کو ٹرانسفر نہیں کیا جائے گا اس وقت تک سسٹم ٹھیک نہیں ہو سکتا جو مقامی ہیں ان کو رد و بدل کرنا ضروری ہے بلدیہ ٹاون کمیٹی میں بیٹھے عملے کا کام صرف قبضے کرانا ڈیتھ سر ٹیفیکیٹ جاری کرنا اور جیبیں بھرنا ہے ایک اسسٹنٹ کمشنر پوری تحصیل کی دیکھ بھا ل نہیں کر سکتا چیف آفیسر اسسٹنٹ آفیسر ان کا کیا کام ہے ان کا کام صرف ناجائز تجاوزات والے ریڑی لگانے والے پھٹے لگانے والوں سے منتھلی وصول کرنا ہے پٹرول سوئی گیس بجلی کے بلوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے نگران حکومت کہتی ہے یہ آئی ایم ایف سے کیئے گئے معاہدوں کا نتیجہ ہے یہ معاہدہ شہباز شریف حکومت نے کیا شہباز شریف فرماتے ہیں یہ عمران حکومت نے کیا عمران خان حکومت میں آیا تو چار سال ڈاکو چور کا سبق دیتا رہا ساتھ ہی موصوف فرماتے رہے کہ ہمیں خزانہ خالی ملا یہ نواز حکومت کا کرتا دھرتا تھا نواز شریف جب اقتدار میں تھے تو توانائی کا بحران ختم کیا سی پیک منصوبہ لے کر آے موٹر وے اور سڑکوں کے جال بچھاے مہنگائی پر کنٹرول رکھا انہوں نے یہ نہیں کہا کہ بے نظیر اور آصف زرداری خزانہ خالی کر کے گئے انہوں نے ڈلیور کیا آج مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے عوام سڑکوں پر آچکی ہے بجلی کے بل جلاے جا ریے ہیں دوسری طرف پٹرول کا بم گرا دیا ہے اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا تحصیل پنڈدادنخان کی عوام وزیر اعلی پنجا ب چیف سیکٹری پبجاب کمشنر راولپنڈی ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سے پرائس کنٹرول کمیٹی کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page