top of page

تحصیل پنڈدادنخان میں قصابوں نے گوشت کے من مانے ریٹ لگا لیے ،انتظامیہ خاموش تماشائی

پنڈدادنخان (تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk)تحصیل پنڈدادنخان میں قصابوں نے گوشت کے من مانے ریٹ لگا لیے ،انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی،اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخاں نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق تحصیل پنددادنخان میں قصابوں نے اپنی مرضی کے گوشت کے ریٹ لگا رکھے ھیں دھریالہ جالپ،پننوال ،پنڈی سیدپور میں بڑا گوشت 800 روپے جبکہ چھوٹا گوشت 1600 روپے فروخت ھورہا ھے بیمار اور لاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت بھی دھڑلے سے جاری ھے انتظامیہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ھے عوام نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے مطالبہ کیا ھے فوری طور پر ایسے قصابوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں ریٹ لسٹ اویزاں کرنے کا بھی پابند کیا جائے

0 comments
bottom of page