top of page
Writer's pictureJhelum News

تحصیل پنڈدادنخان میں سود خوروں کی تعداد میں اضافہ غریب شہریوں کو اپنے شکنجے میں جکڑ لیا

تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk

پنڈدادنخان:تحصیل پنڈدادنخان میں درجنوں کے حساب سے سود خوروں کی تعداد میں اضافہ غریب شہریوں کو سود خوروں نے اپنے شکنجے میں جکڑ لیا صدائے مسلم سروئے کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کئ افراد جن کے پاس لاکھوں روپے کی رقم ہوتی ہے وہ سودی لین دین کا دھندہ شوروع کر دیتا ہے سود خور ضرورت مند اور سفید طبقہ کی تلاش میں سرکرداں نظر آتے ہیں کئ سود خور سودی لین دین میں متعدد لوگوں کی جائیداد زیورات گاڑیاں ہڑپ کر چکے ہیں سود خوروں کا بڑانشانہ انتہائی ضرورت مند غریب مجبور اور غریب لوگ ہوتے ہیں جو غریب وقت پر رقم ادا نہ کرے اسے پولیس کے زریعے دھمکیاں دی جاتی ہیں جبکہ تھانہ چوکی کے بورڈ پر لکھا ہے کہ پولیس لین دین کے معاملات حل کرنے کے مجاز نہیں یہ کیس سول کورٹ کا ہے اس کے باوجود پولیس لین دین کے معاملات حل کرتی ہے افسوس ہوتا ہے ان پر جو بڑے بڑے سفید پوش بڑے عہدوں پر بیٹھے لوگ سیاسی اور غیر سیاسی مکروہ دھندے میں ملوث ہیں یہ لوگ سود دیتے وقت اشٹام پیپر اور خالی چیک لیتے ہیں جائیداد اور طلائی زیورات پر بھی سود کی رقم دی جاتی ہے رکشہ فریج ٹی وی موبائل اور دیگر اشیاء سود پر دی جاتی ہیں جو غریب ماہانہ قسطوں پر اشیاء سود پر لیتے ہیں قسط ادا نہ کرنے کی صورت میں اٹھا کر لے جاتے ہیں رقم کی ادائیگی اور کسی کی ضمانت پر چھوڑ دیتے ہیں سروے کے دوران سود پر انسانی سمگلنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے سود پر روپے لیکر لوگوں کو مڈل ایسٹ اور یورپ بھیجا جاتا ہے عوامی سماجی حلقوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ دھندہ کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے کا کوئی قانون نہیں ہے جبکہ حکومت خود سود پر قرضہ لیتی ہے اسی لئیے یہ ملک ترقی نہیں کر رہا سود اللہ کے ساتھ اعلان جنگ ہے اللہ کا فرمان ہے سود لینے والا اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page