top of page

تحصیل پنڈدادنخان منی سہراب گوٹھ بن گیا ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عام ،عوام غیر محفوظ

پنڈدادنخان ( تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk )تحصیل پنڈدادنخان منی سہراب گوٹھ بن گیا ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عام ،عوام غیر محفوظ ،پولیس وارداتیں روکنے اور عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دینے لگی،تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عام ہوگئی ہیں اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہو چکی ہے بڑھتی ہوئی وارداتوں نے عوام کا سکھ چین چھین رکھا ہے گزشتہ روز پننوال کے نواحی قصبہ چکدنیال سہیل اقبال نٹھر ولد محمد اقبال نٹھر اپنے ڈیرے پر سو رہا تھا کہ چار ڈاکو جن میں سے دو کے پاس اسلحہ تھا انہوں نے اسے یرغمال بنا لیا جبکہ دو ڈاکوؤں نے دس بکریاں اور چھ بکرے لوٹ کر گاڑی میں ڈال کر لے گئے،دوسری چوری کی واردات محلہ خرید پور پننوال میں ہوئی جہاں محمد حسنین نامی نوجوان اپنی سیونٹی موٹرسائیکل گھر کے سامنے کھڑی کر کے گھر گیا جب واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی عثماں شریف میں بھی حافظ محمد عابد کے گھر کی گرل کے تالے توڑے گئے ،روز بروز بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہو چکے ہیں ڈی پی او جہلم بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف نوٹس لیں اور عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page