top of page

تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے فنانس سیکرٹری چوہدری اطہر عمران کی والدہ محترمہ انتقال فرما گئیں

پنڈدادنخان (عدنان یونس )تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے فنانس سیکرٹری چوہدری اطہر عمران ،قندیل ناصر ڈائریکٹر فنانس عسکری بنک اور طاہر حنیف کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ان کی نماز جنازہ عید گاہ شان اسلام جہلم روڈ پنڈدادنخان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میںتحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صدر چوہدری اختر ارائیں ،جنرل سیکرٹری یونس شہباز ،ایکشن کمیٹی کے چیئر مین سید اسد بخاری ،نائب صدر ملک شجاع لنگاہ ،نائب صدر صفر علی خان ، وائس چیئر مین راجہ ندیم جنجوعہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز محمود ،چوہدری قاسم ،عدنان یونس سمیت تحصیل بھر سے صحافیوں سیاسی سماجی شخصیات اور وکلاکی کثیر تعدادنے نماز جنازہ میں شرکت کرتے ہوئے سوگواران سے اظہار تعزیت کیا


0 comments
bottom of page