top of page
Writer's pictureJhelum News

تحصیل صدر سوہاوہ PPPشوکت علی کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئیں

تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk

سوہاوہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن، تحصیل صدر مقام سوہاوہ پی پی پی کے سٹی صدر شوکت علی کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی عمر 80 برس تھی، پسماندگان میں پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ مرحومہ کی نماز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کے عقب میں نزد رہائش گاہ شوکت علی ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ پی پی پی کے کارکنان، پی پی پی ضلع جہلم کے صدر چوہدری تسنیم ناصر، جنرل سیکریٹری ضلع جہلم و امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 25 مرزا عبدالغفار، پی پی پی کے امیدوار برائے ایم این اے حلقہ این اے 60 راجہ سفیر اکبر، ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سوہاوہ چوہدری نوید، پی پی پی ضلع جہلم کے سیکریٹری اطلاعات محمد صدیق ڈار اور دیگر کئی سیاسی سماجی، علمی و ادبی شخصیات شامل تھیں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page