وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا ایک ماہ میں پنجاب کو صاف ستھرا بنانے کااعلان صرف میڈیاتک محدودرہا
تحصیل سوہاوہ کی تمام یونین کونسلز میں صفائی ستھراٸی کا کام نہ ہوسکا۔جگہ جگہ گندگی اور غلاظت سے طعفن پھیلنے لگا۔شہریوں کا اے سی سوہاوہ سے نوٹس کامطالبہ
سوہاوہ(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب کو صاف ستھرا بنانے کی مہم کااعلان کیاتھااور یہ ریڈ لاٸن ہوگی۔ایک ماہ میں پنجاب کو صاف ستھرا بناناہوگا۔لیکن وہ اعلان الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیاتک اعلان ثابت ہوا۔تحصیل سوہاوہ کی تمام یونین کونسلززمیں تاحال صفاٸی ستھراٸی کاکام شروع نہ ہوسکا۔چمکتے گاوں کافنڈ خردبرد کاغذی کارواٸی میں سب اچھا میں رہا۔یونین کونسل پیل بنے خان کے علاقہ کوٹ دھمیک میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرعلاقے بھر میں گندگی اور غلاظت سے تعفن پھیلنے لگا۔جبکہ یونین کونسل سیکرٹری کے مسلسل غیرحاضر ہونے کی بھی شکایات موصول ہوٸی ھیں۔غیرحاضری سے ساٸلین بھی ذلیل و خوار ہونے لگے۔عوامی حلقوں اور علاقے بھرنے نٸی ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔کہاکوٹ دھمیک میں صفاٸی ستھراٸی کراٸی جاۓ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرکو گاٶں سے اٹھاکرباہر تلف کیاجاۓ۔
Comments