top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

تحصیل سوہاوہ سے تعلق رکھنے والے PTI کے5 رہنماٶں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ نامعلوم مقام پر منتقل

تحصیل سوہاوہ سے پی ٹی آٸی کے5 رہنماؤں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

گرفتارہونیوالوں میں راجہ معروف عابد،راجہ راٶف عابد،چوہدری مظہر،ذوالقرنین حیدر اور راجہ قیصر دستگیرکیانی شامل،نامعلوم مقام پر منتقل

سوہاوہ(محمدنبیل حسن)چیٸرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو گرفتار کرنےکوشش پر لاہور میں گزشتہ روز کارکنان اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوٸیں اسکے بعد پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیاگیااس وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے ضلع جہلم سے مختلف پی ٹی آٸی کی اہم رہنماؤں سمیت کارکنوں کوپولیس نے گرفتارکیاتھا۔سوہاوہ سے پاکستان تحریک انصاف کے سینٸر رہنما ذوالقرنین حیدر،راجہ قیصردستگیرکیانی،سابق ایم پی اے راجہ یاورکمال کے قریبی ساتھی سینٸر رہنما راجہ معروف عابد بڑاگواہ،سابق جنرل کونسلر بڑاگواہ راجہ راٶف کیانی ترکھانی میرا اور سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین کے بھاٸی چوہدری مظہرحسین کو رات تین بجے کے قریب پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ انکے گھروں پر چھاپے مارکر اپنی تحویل میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔تاکہ انکی طرف سے کوٸی ریلی یا احتجاج کیلیے کارکنان جمع نہ کٸےجاسکیں۔ ان افراد کو سولہ ایم پی او کے تحت تین تین ماہ کے لیے جیل بھیجنےکا بھی امکان ہے۔

0 comments

Opmerkingen

Beoordeeld met 0 uit 5 sterren.
Nog geen beoordelingen

Voeg een beoordeling toe
bottom of page