دینہ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں لدھڑ سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین اور ان کے گروپ نے الیکشن کا بائیکاٹ کااعلان کردیا۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا، فواد چوہدری کا خط ان کے بھائی اور فیصل چوہدری ایڈووکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابات ایسے ہورہے ہیں کہ’’سونیاں ہوجان گلیاں وچ مرزا یار پھرے‘‘، آئین جمہوریت کی اساس ہے اور ریاست کا اقتدارعوام کی امانت ہے، الیکشن کمیشن نے پہلے خلاف آئین پنجاب اورکے پی میں انتخابات نہیں کرائے۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ مجھے گرفتار کرلیا گیا تاکہ میں خود ہی انتخابات سے دستبردار ہوجاؤں، بھائی فراز کاغذات جمع کرانے گیا تو گرفتار کر کے کہا گیا دوبارہ جہلم نظر نہ آنا، ان حالات کے باوجود میں نے، اہلیہ اوربھائی فیصل چوہدری نے کاغذات جمع کرائے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پھرآراو نے میرے کاغذات ایسی سوسائٹی میں پلاٹوں پر مسترد کردیے جس کا وجود نہیں، پھرعدالت میں اعتراض آیا کہ ہم نے اپنے ایزی پیسہ کا اکاؤنٹ ظاہرنہیں کیا، جب بھائی فیصل چوہدری کے کاغذات منظور ہوئے تو انہیں نیب میں شریک ملزم بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں انتخابات کیا ہونگے جب نتیجے پہلے سے تیار ہوں، خود تکلیفیں برداشت کرلوں گا کارکنان، خاندان اوردوستوں کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا۔ فواد چوہدری نے خط میں لکھا کہ میرا گروپ اس جعلی انتخابی عمل کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے، الیکشن کمیشن مکمل ناکام ہے اور ان سے استعفے کا مطالبہ وقت کا ضیاع ہے، ایسے انتخابات سے بننے والی حکومت ناصرف اخلاقی بلکہ قانونی مینڈیٹ سے محروم ہوگی۔ خیال رہے کہ فواد چوہدری دینہ میں ہاؤسنگ پراجیکٹ میں کرپشن الزامات پر نیب کی حراست میں ہیں۔ یار رہے کہ فواد چوہدری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور 61 جہلم سے امیدوار تھے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments