top of page

تحصیل دینہ کے گاؤں چکوہا میں اکھاڑا بازوگیری کا انعقاد ۔پہلا انعام 50000 ہزار روپے پہلوان میاں وقاص آف چکسواری آزاد کشمیر نے جیت کر میدان مار لیا۔۔ ویڈیوز۔ فوٹوز -نیوز


دینہ// ادریس چودھری سے//

تحصیل دینہ کے گاؤں چکوہا میں پانچواں اکھاڑا بازوگیری زیر نگرانی پہلوان شبیر آف چکوہا، آصف چوہان آف چکوہا حال مقیم ہو اے ای ، ملک صغیر احمد آف چکوہا منعقد ھوا۔ جس میں ضلع جہلم اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نامور پہلوانوں نے شرکت کی ۔۔ بازو گیری کے ان مقابلوں میں 18 پہلوانوں نے شرکت کی۔ پہلا انعام 50000 ہزار روپے پہلوان میاں وقاص آف چکسواری آزاد کشمیر ، دوسرا انعام 40000 ہزار روپے محمد علی ڈومیلی اسٹیشن، جب کہ تیسرا انعام 30000 ہزار روپے دینہ سے تعلق رکھنے والے پہلوان ملک اویس نے حاصل کیا۔ تینوں پہلوانوں کو نقد انعامات کے علاوہ ٹرافیاں سے بھی نوازا گیا ۔دیگر پہلوانوں جن میں پہلوان ملک احتشام،پہلوان بلال،پہلوان غفار ،پہلوان ماجد،پہلوان کلیم جٹ،پہلوان شاہ ویز ملک،پہلوان اشفاق شاقی،پہلوان نقب گجر،پہلوان ارسلان شامل تھے ،نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انعامات حاصل کیے۔ مقابلوں کے اختتام پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے پہلوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔

0 comments

Opmerkingen

Beoordeeld met 0 uit 5 sterren.
Nog geen beoordelingen

Voeg een beoordeling toe
bottom of page