top of page

تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس کو نظر لگ گئی ایک ہفتے کے اندر اندر 4 افراد انتقال کر گئے مرنے والوں میں تین خواتین شامل ہیں چودھری نوید اختر کی اہلیہ بھی انتقال کر گئیں

دینہ( رانا عاصم سے) تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس کو نظر لگ گئی ایک ہفتے کے اندر اندر 4 افراد انتقال کر گئے مرنے والوں میں تین خواتین شامل ہیں چودھری نوید اختر کی اہلیہ بھی انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں تین خواتین سمیت ایک مرد کا ایک ہفتے کے اندر اندر انتقال ہو گیا ہے گزشتہ روز چوہری نوید اختر کی اہلیہ اور چوہدری مظہر عباس کی بھابی جان بھی مختصر علالت کے بعد وفات پا گئیں جن کو مقامی قبرستان میں خاک کر دیا گیا یاد رہے کہ اس سے پہلے گاؤں مدوکالس کے چوہدری غلام رسول، ماسٹر صبح صادق کی اہلیہ چوہدری اشرف،چوہدری رحمت خان مرحوم کی والدہ ماجدہ کا بھی یکے بعد دیگرے انتقال ہو گیا تھا چاروں افراد کا تعلق گاؤں مدوکالس کی گجر برادری سے ہے مذکورہ افراد کے اچانک فوت ہونے پر علاقے بھر میں غم، دکھ کی فضا پیدا ہو گئی ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page