top of page

تحصیل دینہ کے عوام بھی سوہاوہ پولیس خدمت سنٹر سے مستفید ہونے لگے

دینہ(سید ذوالقرنین شاہ Jhelumnews.uk)تحصیل دینہ کے عوام بھی سوہاوہ پولیس خدمت سنٹر سے مستفید ہونے لگے سوہاوہ پولیس خدمت سنٹر سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ، تحصیل دینہ میں پولیس خدمت مرکز پر کریکٹر سرٹیفیکیٹ ، لائنس وغیرہ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے جہلم خدمت مرکز جانا پڑتا ہے جہاں رش کی وجہ سے پورا دن لگ جاتا ہے جبکہ میں سوہاوہ خدمت سینڑ میں ہمارا پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ بنانے میں دس منٹ بھی نہیں لگے اس سنٹر میں خوش اخلاق عملہ جنہوں نے ہماری پوری رہنمائی کی دینہ سے آئے ہوئے شہری کا اظہارِ خیال مزید انکا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کا یہ احسن اقدام ہے یہاں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کریکٹر سرٹیفکٹ‘ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے لرنر‘ گمشدگی کی رپٹ‘وہیکل کلینئرنس سر ٹیفکیٹ‘ایف آئی آر کی کاپی‘اندراج کرایہ داران‘انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ تحصیل دینہ کے عوام بھی سوہاوہ خدمت سنٹر سے کسی قسم کے قانونی مشورہ کی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔ سوہاوہ پولیس خدمت سنٹر عوام دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے شہریوں کو ریلیف مل رہا ہے اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر آسانیاں فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و اہلکاران کو عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ اور خوش اخلاقی سے پیش آنا قابل تعریف ہے

0 comments
bottom of page