دینہ ( افتخار مغل سے) تحصیل دینہ کی انتظامیہ ہار گئی ۔ جبکہ قبضہ بھتہ مافیہ جیت گیا۔گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کے حکم پر میونسپل کمیٹی دینہ کا عملہ اور مشینری بمعہ بلڈوزراور پولیس کی بھاری نفری ناجائز تجاوزات سبزی منڈی دینہ کے باہر گرینڈ آپریشن کے لیے الر ٹ کھڑے تھے کہ اچانک عین اسی وقت سیاسی دباؤ یا نا معلوم وجہ کی بنیاد پر ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈآپریشن روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ناجائز تجاوزات کے خلاف افتخار احمد مغل سابقہ کونسلر نے عدالت عالیہ کی کورٹ راولپنڈی بینچ بوساطت عابد حسین عابد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں رٹ دائر کی تھی جس کے حکم پر تحصیل دینہ میں تجاوزات کو ختم کر دیا تھا ۔ لیکن دوبارہ ایک مخصوص گروپ نے سیاسی پشت پناہی میںسبزی منڈی میں قبضہ جما لیا جس میں میونسپل کمیٹی کا عملہ بھی شامل ہو گیا ۔ اور فی کھوکھا پانچ ہزارروپے سے لے کر دس ہزار روپے ماہانہ کرایہ کی آڑ میں بھتہ وصول کرنا شروع کر دیا جس پر افتخار احمد مغل سابقہ کونسلر نے عابد حسین عابد ایڈوکیٹ کی وساطت سے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ۔ اس دوران وفاقی محتسب اعلی پنجاب لاہور نے بھی ان تجاوزات کے خلا ف حکم جاری کیا کہ اس میں ملوث سرکاری افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے۔ جس پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنر ل جہلم صباء سحر کو انکوائیری کر کے کاروائی کا حکم دیا ، جس کی کاروائی پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کے حکم پر گرینڈ آ پریشن کے لیے پولیس کی بھاری نفری ، میونسپل کمیٹی کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ سبزی منڈی دینہ کے باہر پہنچ گیا ۔ لیکن تھوڑی ہی دیربعد نا معلوم وجوہات کی بنیاد پر گرینڈ آپریشن روک دیا گیا ۔اسطرح تحصیل دینہ کی انتظامیہ ہار گئی جبکہ قبضہ بھتہ مافیہ جیت گیا ۔ جس پر سابقہ کونسلرز افتخار احمد مغل ،راجہ ساجد نواز ، قیصر خوشحال ، تنویر احمد عرف چھگو ، رائو محمدصدیق ، سیٹھی محمد اصغر اور معززین علاقہ نے مذمت کی۔ عوامی سماجی حلقوں نے اس پرشدید احتجاج کیا کہ غیر قانونی اقدام کی پشت پناہی نہ کی جائے ۔ جبکہ غیر قانونی کام کرنے والے لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے
top of page
bottom of page
Comments