top of page

تحصیل دینہ کی انتظامیہ الیکشن میں مصروف،پتنگ فروش، پتنگ باز ایک بار میدان میں، گلی،محلوں اور چھتوں پر پتنگ بازی کرنے، پتنگوں کو لوٹنے والے والے نوجوان،بچے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے لگے

دینہ(پروفیسر خورشید ڈار)تحصیل دینہ کی انتظامیہ الیکشن میں مصروف،پتنگ فروش اور پتنگ باز چند ماہ کے وقفے کے بعد ایک بار میدان میں اتر آئے۔ گلی،محلوں اور چھتوں پر پتنگ بازی کرنے اور پتنگوں کو لوٹنے والے والے نوجوان،بچے ہر طرف موجود،راہ گیروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کی مقامی انتظامیہ جب سے بسلسلہ الیکشن مصروف ہے پتنگ بازوں کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے ہر گلی ہر محلے میں پتنگ باز پتنگ اڑانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں بلاشبہ اس کا نوجوانوں پر برے اثرات مرتب ہونگے گزشتہ تین ہفتوں میں بیس سے زیادہ شہری پتنگ کی وجہ سے شدید زخمی ہوئے ہیں اور ان کو ہسپتال جانا پڑھ گیا ہے روز مرہ نوجوان جو پتنگ بازی کرتے ہیں اس سے سب سے زیادہ متاثر موٹر سائیکل چلانے والے ہوتے ہیں پتنگ کی ڈور اچانک گردن یا ماتھے کو کاٹ دیتی ہے۔جس سے شہری جان کی بازی ہار جاتے ہیں یا پھر پتنگ کی ڈور سے شدید زخمی ہو جاتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ انتظامیہ الیکشن کے فوری بعد سب سے پہلے پتنگ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے اور اس کے بعد ایسے نوجوان،خصوصاً طالب علم جو پتنگ بازی کرتے ہیں ان کے خلاف بھی کاروائی ہونا ازحد ضروری ہے مقامی انتظامیہ کو اس پر کنٹرول کرنے کے لیے زبانی یا تحریری طور پر تمام علماء کرام کو ہدایت کریں کہ جمعہ کے خطبے میں اس پر اظہار خیال کیا کریں۔

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page