top of page

تحصیل دینہ ،ڈومیلی،بڑاگواہ گردونواح میں موسم سرماکی پہلی بارش،ہلکی ہلکی بارش سے کسان خوش۔صبح سے وقفے وقفے سے ہلکی ہلکی بارش سلسلہ جاری

دینہ( محمد نبیل حسن )تحصیل دینہ ،ڈومیلی،بڑاگواہ گردونواح میں موسم سرماکی پہلی بارش،ہلکی ہلکی بارش سے کسان خوش۔صبح سے وقفے وقفے سے ہلکی ہلکی بارش سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔شہریوں نے گرم مشروبات اور مچھلی کے ڈھابوں کا رخ کرلیا۔۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز صبح صبح سے تحصیل دینہ ڈومیلی،بڑاگواہ،سوہاوہ اور اسکے مضافاتی علاقوں میں وفقے وقفے سے موسم سرماکی پہلی بارش سارا دن رہی،ہلکی ہلکی بارش کیوجہ سے کسان خوش ہوگئے۔ہلکی ہلکی بارش سے خشک سردی اور بیماریوں میں نمایاں کمی واضع ہوگی۔بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔شہریوں میں گرم ملبوسات پہننے کیساتھ ساتھ گرم مشروبات،مچھلی کے ڈھابوں کا رْخ کرلیا۔جبکہ محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ یہ بارش کاسلسلہ کچھ دن تک رہے گا۔ہلکی ہلکی بارش گندم کی فصل کیلیے بہت بہتر ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page