دینہ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ میں گلے سڑے پھلوں اور سبزی کی فروخت جاری، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران سمیت انتظامیہ نے خاموشی کو اپنی کار کردگی سمجھ کر کچھ نہ کرنے کی ٹھان لی۔ تفصیلات کے مطابق دینہ شہر سمیت ملحقہ علاقوں کے دکانداروں نے گلے سڑے پھلوں اور سبزی کی زائد نرخوں پرفروخت کا دھندا شروع کررکھا ہے۔ جس کی وجہ سے شہریوں میں مہلک امراض تیزی سے پھیلنے کا خدشہ لاحق ہے۔ شہریوں نے شہر کے اندرونی علاقوں میں مضر صحت گلے سٹرے پھلوں اور سبزی کی فروخت پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ایڈوائزرصوبائی محتسب پنجاب جہلم سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) جہلم کے نواحی گاؤں کندووال میں پینے کے پانی کی شکایت پر صوبائی محتسب ایڈوائزر اشفاق احمد رانا کا نوٹس...
bottom of page
Comments