top of page

تحصیل دینہ میں موسم سرما میں بھی بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری، بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے صارفین عاجز ،گریڈ اسٹیشن کا فون نمبر اٹینڈ نہیں کیا جاتا ،، شہریوں کو معلومات لینے میں مشکلات

دینہ ( رانا محمد عاصم)تحصیل دینہ میں موسم سرما میں بھی بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری، بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے صارفین عاجز آگئے ، گریڈ اسٹیشن کا فون نمبر اٹینڈ نہیں کیا جاتا ،، شہریوں کو معلومات لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ موسم سرما میں بھی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے لگا، مضافاتی علاقوں میں دھند کے باعث تکنیکی خرابیوں کی بھر مار ہوچکی ہے۔ آئیسکو انتظامیہ نے ضروری مرمت کے حوالے سے شیڈول جاری کررکھا ہے جبکہ متعلقہ سب ڈویژن کے افسران اپنی مرضی سے جب چاہئیں بجلی بند کر دیتے ہیں جس کی کسی قسم کی کوئی تشہیر نہیں کی جاتی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مسجدوں، گھروں میں پانی کی قلت جبکہ ہسپتالوں میں مریضوں کے آپریشن روک دیئے جاتے ہیں۔ شہریوں نے آئیسکو چیف اسلام آباد سے مطالبہ کیاہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے اور بجلی کی بندش سے قبل تشہیر کی جائے تاکہ شہریوں کو پیش اآنے والی مشکلات سے چھٹکارہ مل سکے

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page