top of page

تحصیل دینہ میں رمضان المبارک کے مہینہ میں بھکاریوں کا سیلاب امڈ آیا،سڑکیں،محلے،مساجد میں یلغار

دینہ (سید ذوالقرنین شاہ)تحصیل دینہ میں رمضان المبارک کے مہینہ میں بھکاریوں کا سیلاب امڈ آیا،شہر کی سڑکوں پر پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار، گداگر مختلف روپ دھار کر شہریوں کو تنگ کرتے دکھائی دینے لگے ،شہری پریشان شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں دینہ اور گردونواح کے دیہاتوں میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار سے شہری پریشان جگہ جگہ بازاروں ،مساجداور مارکیٹوں میں پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کو تنگ کرنا معمول بنا لیا جبکہ ان پیشہ ور بھکاریوں کی وجہ سے حق دار بھکاری بھی صدقہ اور خیرات سے محروم رہنے لگے کچھ روز سے شہر میں کچھ خوبرو خواتین بھی بھیک مانگتے نظر آرہی ہیں دو خواتین ہوتی ہیں جن میں ایک ادھیڑ عمر کی خاتون جبکہ اس کے ساتھ ایک نوجوان خوبرو لڑکی ہوتی ہے جس نے برقعہ پہنا ہوتا ہے اور گلے میں ایک بیگ لٹکایا ہوتا ہے وہ خواتین عموماً شام کے وقت ہوٹلوں اور بازاروں میں بھیک مانگتی نظر آتی ہیں اور ذرائع کے مطابق یہ خواتین کچھ ناجائز دھندوں میں بھی مصروف رہتی ہیں اور بھیک مانگنا دراصل ان کا پیشہ نہیں اصل دھندہ کچھ اور ہے شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار کو ختم کیا جائے اور خصوصاً جو خواتین کا گروہ اس شہر میں داخل ہوچکا ہے ان کو بھی چیک کیا جائے

0 comments
bottom of page