top of page
Writer's pictureJhelum News

تحصیل دینہ میں تحریک انصاف کو شدید جھٹکا ، پی ٹی آئی کے تحصیل صدر ، چیئر مین اور سابق کونسلر اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل

دینہ( رضوان سیٹھی)تحصیل دینہ میں تحریک انصاف کو شدید جھٹکا ، پی ٹی آئی کے تحصیل صدر ، چیئر مین اور سابق کونسلر اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ، امیدوار این اے 60بلال اظہر کیانی اور پی پی 24کے امیدوار راجہ اویس خالدکی حمایت کا اعلان ، مختلف دھڑوں کے اعلان کے بعد مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایم این اے 60بلال اظہر کیانی اور امیدوار ایم پی اے 24راجہ اویس خالد کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق چیئر مین یونین کونسل لدھڑ راجہ افرا سیاب کی کوششوں سے تحریک انصاف تحصیل دینہ کے صدر چوہدری خالد محمود آف بڑل ، چوہدری گلزار حسین سابق چیئر مین لدھڑ اور سابق جنرل کونسلر چوہدری غلام عباس آف جلو چک نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن ) میں شمولیت کا اعلان کر دیا اور مسلم لیگ (ن ) کے امیدوار برائے این اے 60بلال اظہر کیانی اور پی پی 24سے راجہ اویس خالد کی مکمل حمایت کا اعلان اور کہا کہ ہم بلال اظہر کیانی اور راجہ اویس خالد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page