top of page

تحصیل دینہ میں بھی خانہ و مردم شماری کا عمل تیزی سے جاری



دینہ ( رضوان سیٹھی سے) دینہ اور گردو نواح میں خانہ و مردم شماری کا عمل تیزی سے جاری ، ٹی میں گھر گھر اور بازاروں میں معلومات حاصل کرنے کے بعد نمبر لگائے جا رہے ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ نے گھر کے باہر خانہ و مردم شماری کے عمل کے بعد نمبر لگائے ، اس سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کی طرح دینہ شہر اور گردو نواح میں خانہ و مردم شماری کا عمل تیزی سے جاری ہے مختلف ٹیمیں تیزی سے معلومات اکٹھی کرنے کے بعد نمبر لگانے میں مصروف ، گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے بھی مردم شماری کے عمل میں حصہ لیا اور گھر کے باہر نمبر لگائے ، اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ دینہ عمران عباس و دیگر پولیس کی بھاری نفری مصروف عمل میں دکھائی دی، یاد رہے کہ مردم شماری کی ٹی میں ابتدائی معلومات کے بعد عمارتوں کے گیٹ ، دیواروں پر نمبر لگانے کی یہ پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری ٹیب پر آن لائن ہو رہی ہے ، دوسرے مرحلے میں ٹیمیں میں گھر گھر جا کر تمام معلومات حاصل کریں گی ، مردم شماری آن لائن گھر بیٹھ کر کوڈ آنے والی ٹیم کو دے سکتے ہیں ۔

0 comments
bottom of page