top of page

تحصیل دینہ میں اے سی دینہ سعدیہ ڈوگر کی زیر نگرانی نگہبان رمضان پیکج کا آغاز ہو گیا،راولپنڈی ڈویژن میں 3 لاکھ 78 ہزار 496گھرانوں میں نگہبان رمضان پیکج تقسیم ہوگا

دینہ(رانا عاصم سے )تحصیل دینہ ضلع جہلم سمیت راولپنڈی ڈویژن میں 3 لاکھ 78 ہزار 496گھرانوں میں نگہبان رمضان پیکج تقسیم ہوگا۔تحصیل دینہ میں اے سی دینہ سعدیہ ڈوگر کی زیر نگرانی نگہبان رمضان پیکج کا آغاز ہو گیا،پیکج تقسیم کے عمل کی نگرانی کے لئے ڈپٹی کمشنر آفسز میں کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے۔ حکومت پنجاب کے نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم 5 مارچ سے شروع کی جائے گی۔ رمضان راشن پیکج میں 10کلوگرام آٹاجبکہ چاول، چینی، گھی، بیسن 2کلو ہوں گے۔ ضلع راولپنڈی میں 67 ہزار 628، ضلع جہلم میں 45 ہزار 181، ضلع مری میں5 ہزار 541، ضلع اٹک میں 74 ہزار 624اور ضلع چکوال میں 64 ہزار 654گھرانوں ویرفیکیشن مکمل کی جا چکی ہے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد عامر خٹک نے نگہبان رمضان پیکج کے لئے راشن بیگز کی تیاری کی مانیٹرنگ کے لئے انڈسٹریل سٹیٹ کا دورہ کیا، کمشنر راولپنڈی نے راشن بیگز میں شامل اشیاء ضروریہ کے معیار اور مقدار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بعد ازاں کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد عامر خٹک نے ڈویژن کے پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی اور کام کا جائزہ لیا۔ کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نذارت علی، ڈی جی آرڈی اے سیف انور جپہ، ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا و دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ ڈپٹی کمشنر جہلم، اٹک، چکوال اور مری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ آئندہ دو دنوں میں ڈویژن بھر کے مستحقین کے ڈیٹا کو ویریفائی کر کے حتمی لسٹ مرتب کی جائے، مستحقین کو دئیے جانے والے رمضان راشن پیکج میں رکھی جانے والی اشیاء ضروریہ کی کوالٹی کو یقینی بنایا جائے۔ راشن کی پیکجنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر خود مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نےکہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام پیکجز میں چیزوں کی مقررہ مقدار اور کوالٹی میں کوئی کمپرومائز نہ ہو،آئندہ سوموار تک پیکجنگ مکمل کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر کل تک اپنا ٹرانسپورٹیشن اور سکیورٹی پلان بھی فنلائز کر یں،لسٹ کی ویریفیکیشن کے دوران شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ اس دوران لسٹ میں موجود لوگ جو اب اس پیکج کے اہل نہیں رہے اور نان ویریفائیڈ کی الگ لسٹ مرتب کی جائے۔ کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز آفس میں کنٹرول روم قائم کر کے تمام پراسس کی مانیٹرنگ کی جائے،ڈویژن بھر 3 لاکھ 78 ہزار 496 گھر انے شامل ہیں جو مستحقین اور نگہبان رمضان پیکج کے لئے اہل ہیں، اب تک ڈویژن بھر میں مجموعی طور ہر 68 فیصد تصدیق مکمل کی جا چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راشن بیگ تقسیم کے حوالے سے متعلقہ محکمے اپنے تمام انتظامات ترجیح بنیادوں پر مکمل کریں،بروقت اور بہترین انداز سے راشن

بیگز کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے، راشن بیگز مستحقین کے گھروں تک پہنچائے جائیں تاکہ مستحقین کو راشن بیگ کی فراہمی میں کسی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے


0 comments

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page