top of page

تحصیل دینہ میں ادویات کی قیمتیں آسمانوں پر، عوام کی قوت خرید سے باہر،عام آدمی پریشان

دینہ(تحصیل رپورٹر)تحصیل دینہ میں ادویات کی قیمتیں آسمانوں پر، ادویات عوام کی قوت خرید سے باہر، غریب لوگوں کو علاج معالجہ کرانا اور ادویات خریدنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گیا۔ حکومت 262 ادویات کی قیمتیں مزید 15 سے 125 فیصد تک بڑھانے کی تیاریاں کرنے میں مصروف ہے۔ بڑھتی مہنگائی کے ساتھ ساتھ ادویات ساز کمپنیوں نے بھی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔ دل کے امراض ، ہیپا ٹائٹس ، شوگر ، بلڈ پریشر اور دیگر امراض کی ادویات کی خرید لوگوں کی سکت سے باہر ہو گئی۔ جان بچانیوالی ادویات خریدنے کی سکت نہ ہونے کے باعث غریب لوگ گھروں میں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرنے پر مجبور ہیں۔ سرکاری علاج گاہوں سے بھی جان بچانیوالی ادویات سمیت دیگر ادویات غریب عوام کو دستیاب نہیں۔ نہ پرائیویٹ مہنگا علاج معالجہ کرانے اور نہ مہنگی ادویات خریدنے کی سکت رکھتے ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کے حوالے سے بھی نوید سنادی ہے ، جس سے غریب عوام کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔ اس طرح غریب لوگوں کا جینا مشکل ہو جائے گا۔ لوگ پہلے ہی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ ہو کر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ شہر کی سماجی ، رفاعی اور فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے ارباب اختیار سے ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد کمی کا مطالبہ کیاہے

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page