top of page

تحصیل دینہ سے تعلق رکھنے والی ممتاز سماجی شخصیت ملک مقصود احمد بھاری اکثریت سے گاؤں ہر ل کے نمبردار منتخب ہو گئے۔ملک مقصود نے 88 ووٹ حاصل کیے۔جب کہ ان کے مقابل محمد یونس نے44 ووٹ حاصل کیے

دینہ(سید ذوالقرنین شاہ)تحصیل دینہ سے تعلق رکھنے والی ممتاز سماجی شخصیت ملک مقصود احمد بھاری اکثریت سے گاؤں ہر ل کے نمبردار منتخب ہو گئے انہوں نے 88 ووٹ حاصل کیے۔جب کہ ان کے مدمقابل نے44 ووٹ حاصل کیے۔انشاءاللہ اپنے علاقے کی بھرپور خدمت کروں گا ملک مقصود کی جہلم نیوز سے گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق نمبردار ملک فضل داد مرحوم کے بڑے بیٹے ،موبائل کمپنی زونگ کے آفیسر ملک شفقت محمود ،، ملک ساجد محمودکے بڑے بھائی ملک مقصود احمد موضع ہرل تحصیل دینہ کے نمبردار منتخب ہو گئے انہوں نے اے سی دینہ کی نگرانی میں ہونے والے انتخاب میں 84 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل محمد یونس کو 44 ووٹ حاصل ہوئے یوں ملک مقصود احمد بھاری اکثریت سے اپنے والد کے بعد نمبردار منتخب ہو گئے اس موقع پر انہوں نے جہلم نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سب کے لیے برابر ہوں میرے گھر کے دروازے ہر خاص عام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں الیکشن آیاا اور گزر گیا ۔انشاءاللہ اپنے مرحوم والد نمبردار ملک فضل داد کے نقش قدم پر چلوں گا کسی کو مایوس نہیں کروں گا ا۔ملک مقصود احمد نے مزید کہا کہ وہ اپنے اپنی برادری کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے میرا ہر موقع پر ساتھ دیا اور نمبردار منتخب ہونے پر میری بھرپور احمایت کی۔اس موقع پر ملک مقصود احمد کے بھائی ملک شفقت محمود، ملک ساجد محمود، بیٹے اسماعیل مقصود، حافظ علامہ حماد مقصود اور حافظ طہٰ مقصود اور ان کے چچا ملک معروف احمد اور کزن ملک عنصر معروف بھی موجود تھے۔

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page