top of page
Writer's pictureJhelum News

تحصیل دینہ سمیت ضلع بھر کے عوام کے لیے خوشخبری۔: صوبائی محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان نے عوامی سہولیات کی خاطر جہلم میں مستقل ایڈوائزر محتسب تعینات کر دیا

دینہ( ادریس چودھری)تحصیل دینہ سمیت ضلع بھر کے عوام کے لیے خوشخبری۔: صوبائی محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان نے عوامی سہولیات کی خاطر جہلم میں مستقل ایڈوائزر محتسب تعینات کر دیا، اشفاق احمد نے بطور ایڈوائزر ریجنل آفس جہلم میں چارج لے کر کام شروع کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں مستقل محتسب ایڈوائزر تعینات نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا اور مختلف محکموں سے ریلیف کی خاطر ان کو کافی انتظار کرنا پڑتا ہے عوامی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے حکم پر اشفاق احمد کو بطور ریجنل محتسب ایڈوائزر جہلم تعینات کر دیا ہے جنہوں نے چارج لے کر کام شرو ع کر دیا ہے چارج لیتے ہوئے انہوں نے جہلم شہر میں سویٹ شاپس پر ناقص اور زائد المعیاد اشیا ء کی فروخت کا از خود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔ شہریوں نے مستقل محتسب ایڈوائزر کی تعیناتی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ضلعی محتسب آفس شہریوں کو حقوق کی فراہمی اور انصاف کیلئے اپنا کردار ادابہتر طریقے سے ادا کر ئے گا۔

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page