top of page

تحصیل دینہ سمیت ضلع بھر میں سوئی گیس ، ٹی ایچ کیو ہسپتال دینہ ، سیوریج کے نظام کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہو گی۔ بلال اظہر کیانی کی گفتگو، وقار احمد مغل اور ملک صدیق سے بھی ملاقات

دینہ ( رضوان سیٹھی سے) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حلقہ این اے 60کے امیدوار بلال اظہر کیانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری کو مسلم لیگ (ن ) بھاری اکثریت سے کامیابی صل کر کے ملک میں دوبارہ ترقی اور خوشحالی لے کر آئے گی میاں نواز شریف کی قیادت میں ہر طرف ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جائیں گے ملک میں دوبارہ خوشحالی کا دور دورہ شروع ہو گا ملک میں اگر ترقی ہوئی ہے تو وہ صرف میاں نواز شریف کے دور میں ہوئی ہے انشاء اللہ حلقہ این اے 60کی عوام کے تمام مطالبے پورے ہوں گے تحصیل دینہ سمیت ضلع بھر میں سوئی گیس ، ٹی ایچ کیو ہسپتال دینہ ، سیوریج کے نظام کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہو گی قوم 8فروری کو بھر پور طریقے سے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دے اور بھاری اکثریت سے مجھے کامیاب بنائیں اللہ نے کامیاب کیا تو انشاء اللہ جہلم کی تقدیر بدل دیں گے اس موقع پر بلال اظہر کیانی نے نائب ناظم سٹی دینہ وقار احمد مغل اور سابق جنرل کونسلر ملک صدیق سے بھی ملاقات کی جس پر انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی اس موقع پر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ضلع جہلم صرف مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے میاں نواز شریف کے چاہنے والے شیر 8فروری کو شیر پر مہر لگا کر میاں نواز شریف کو چوتھی بار ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے تاکہ ملک دوبارہ ترقی کی جانب گامزن ہو سکے گندی سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے آج وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہیں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ میاں نواز شریف عوام کے لیے بجلی اور گیس سستی فراہم کرنا بھی اولین ترجیح ہو گی ۔

0 comments

Commenti

Valutazione 0 stelle su 5.
Non ci sono ancora valutazioni

Aggiungi una valutazione
bottom of page