top of page

تحصیل دینہ سمیت سمیت ملک میں مہنگائی کی شرح 30 اعشاریہ 9 فیصد پر پہنچ گئی، جب کہ ایک ماہ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

دینہ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ سمیت سمیت ملک میں مہنگائی کی شرح 30 اعشاریہ 9 فیصد پر پہنچ گئی، جب کہ ایک ماہ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق دسمبرمیں مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 82 فیصد کا اضافہ ہوا، اور 6 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 28 اعشاریہ 79 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ماہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح 29 اعشاریہ 66 فیصد تک رہی، ایک ماہ میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 73 فیصد اور دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 96 فیصد کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 30 اعشاریہ 9 فیصد ریکارڈ کی گئی، جب کہ دیہی علاقوں میں 27 اعشاریہ 9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جولائی 2018 سے اگست 2023 تک مہنگائی کا چارٹ ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملک میں ایک سال میں تازہ سبزی کی قیمت میں 65 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، آٹا 59 فیصد تک اور چینی کی قیمت میں 49 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ چاول 45 اعشاریہ 6 فیصد اور دال ماش 43 اعشاریہ 70 فیصد مہنگی ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں چائے کی قیمت میں37 اعشاریہ 7 فیصد اور تازہ دودھ 21 اعشاریہ 7 فیصد مہنگا ہوا، جب کہ انڈے ایک سال میں 26 اعشاریہ 76 فیصد مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں پیاز کی قیمت میں 30 اعشاریہ 83 فیصد کا اضافہ ہوا، اور اس دوران ڈرائی فروٹس 5 اعشاریہ 16 فیصد مہنگے ہوئے، ایک ماہ میں دال مسور کی قیمت میں 5 اعشاریہ 05فیصد کا اضافہ ہوا، اور انڈے ایک ماہ میں 4 اعشاریہ 73 فیصد مہنگے ہوئے

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page