top of page

تحصیل دینہ:انسانوں کی تحصیل یا جانوروں کی تحصیل ۔ لیڈر شپ کا فقدان۔مسائل ہی مسائل

www.Jhelumnews.uk

www.Jhelumnews.uk

رپورٹ: پروفیسر خورشید ڈار

دینہ(رپورٹ: پروفیسر خورشید ڈار) انسانوں کی تحصیل یا جانوروں کی تحصیل ۔تحصیل دینہ میں لیڈر شپ کا فقدان۔ اگر کوئی پاپولرلیڈر پیدا ہوتا تو اج انگنت مسائل نہ ہوتے تحصیل دینہ کو کاغذوں کی حد تک آج سے ٹھیک بیس سال قبل بنایا گیا تھا مقامی سیاسی قیادت کی غفلت عدم دلچسپی کی بناء پر ایک بھی کام نہیں ہوا تحصیل ہسپتال کا وجود نہیں لوگ جہلم جا کر علاج کرواتے ہیں حالانکہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دینہ کا وجود انتہائی ناگزیر ہے ایک شہری کو ضمانت کے سلسلے میں بھی ضلع کچہری جانا ہوتا ہے آج تک سول کورٹ کا قیام دینہ میں نہیں ہوا پولیس کی نفری دیگر تحصیلوں کی نسبت یہاں بہت کم ہے ڈی ایس پی کی پوسٹ تاحال تخلیق نہیں کی گئی تعلیم کے میدان میں گرلز ہائیر سیکنڈری سکول وجود رکھتا ہے مگر ایف ایس سی کی تعلیم نہیں دی جاتی فاطمہ ڈگری کالج دینہ میں وجود رکھتا ہے مگر بی ایس سی اور ایم ایس سی کی تعلیم نہیں دی جاتی ایم این اے یا ایم پی اے کا کام نالیاں بنانا یا گلیاں بنانا نہیں ہوتا بلکہ اجتماعی کام کرنا ہوتا ہے سوئی گیس کا افتتاح متعدد بار ہو چکا ہے مگر عملی طور پر تحصیل دینہ سوئی گیس سے محروم ہے آئے روز دینہ چوک پر حادثات ہوتے رہتے ہیں حکومت پنجاب یا پھر ہمارے ایم پی اے کو توفیق نہیں ہوئی کہ شہریوں کے مفاد میں اورہیڈ بریج بنایا جائے نوجوان نسل کو مثبت سوچ دلانے کے لیے کھیل کا میدان دینا ہوتا ہے لائیبریری کا قیام کرنا ہوتا ہے مگر اس طرف توجہ نہیں دی گئی تحصیل سوہاوہ ہماری نسبت آبادی کے حوالے سے بہت چھوٹی ہے مگر خوش قسمت ہے عوام اور لیڈر جنہوں نے تحصیل کے لیے کام کیا ہے سٹریٹ لائٹ کا نظام شہر دینہ میں انتہائی ناقص ہے ذرائع کے مطابق تحصیل دینہ میں چوری کی واردات دیگر اضلاع کی نسبت یہاں زیادہ ہوتی ہیں اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ پولیس کی نفری نا ہونے کے برابر ہے تحصیل انتظامیہ مخصوص حالات کے پیش نظر متحرک دکھائی نہیں دی تحصیل دینہ کا ہر فرد مجبور بے بس دکھائی دیتا ہے انصاف کا فقدان ہے

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page