top of page

تحصیل دار منیر خان کا غلہ منڈی دینہ کا دورہ،7تاجروں کی دکانیں سیل کر دیں،کاروباری حضرات کا احتجاج



دینہ(پروفیسر خورشید احمد ڈار Jhelumnews.uk)آج مورخہ 26 اکتوبر بوقت 3:30 بجے دن تحصیل دار منیر خان نے غلہ منڈی دینہ کی وزٹ کی اور سات کاروباری حضرات کی دکانیں سیل کر دی گئی جن میں شیخ ہمایوں شامل ہے اس کی دکان میں چار سو بیگ چینی تین سو پچاس بیگ چاول گھی نل تھا احسن ٹریڈرز 250 بیگ چینی سات سو بیگ چاول 71 ٹن گھی سعید ٹریڈرز 1422 بیگ چینی چاول گھی نل ایم نظیر بٹ کریانہ 80 بیگ چینی 1200 بیگ چاول گھی نل سیٹھی ٹریڈرز 280 بیگ چینی 200 بیگ چاول 5 ٹن گھی الفاروق کریانہ سٹور 50 بیگ چینی 2700 بیگ چاول 6 ٹن گھی ڈار ٹریڈرز چینی نل چاول 2500 بیگ گھی نل پاک رائس علی حیدر چینی نل چاول 3760 56 ٹن گھی ٹوٹل چینی بیگ 1060 بیگ چاول 11410 بیگ گھی 138 ٹن مذکورہ کاروائی کے متعلق جب تحصیل دار منیر خان سے رابطہ قائم کیا گیا تو ان کا موقف یہ تھا کہ میں نے یہ کاروائی مجاز اتھارٹی کے حکم پر کی ہے میں نے جتنی بھی دکانوں کو سیل کیا ہے قانون کے مطابق کیا ہے اس کے برعکس جن کاروباری حضرات کی دکانیں سیل کی گئی ہیں ان کا یہ کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ سراسر زیادتی ہوئی ہے کاروبار کے حوالے سے ہم نے سٹاک رجسٹر بنا رکھیں ہیں ہم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا دکانیں سیل کرنا کاروبار بند کرنے کے مترادف ہے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ کاروباری حضرات کو اس طرح غیر قانونی طریقے سے تنگ کر کے نگران حکومت کو بدنام کرنا مقصود ہے سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب تھوک والی دکانیں بند ہونگی تو پرچون کا کام کرنے والے مال کہا سے خریدیں گے مجبورا عوام کو ہی مصیبت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

0 comments
bottom of page