top of page

تحصیل دار دینہ کا ایکشن۔ غلہ منڈی پر چھاپہ۔ 8200 چینی کے تھیلے196 ٹن گھی برآمد ۔ 5 شاپس، گودام سیل

دینہ(پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk) تحصیلدار منیر خان نے مورخہ 14ستمبر بروز جمعرات غلہ منڈی دینہ جاکر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف با مقصد ایکشن لیا یہ امر قابل ذکر ہے کہ مزکورہ آفیسر نے ڈپٹی کمشنر جہلم کی واضح ہدایات کے پیش نظر ایکشن لیا تفصیلات کے مطابق پنجاب نگران گورنمنٹ خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سرگرم ہے لہٰذا ڈپٹی کمشنر جہلم نے پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں آفیسران کو حکم جاری کیا کہ وہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری ایکشن لیں تحصیلدار منیر خان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم کے مطابق سو فیصد عمل کیا ہے تحصیلدار منیر خان نے غلہ منڈی دینہ جاکر پانچ شاپس گوادمز سیل کیے جن میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ اندوزی کر کے 8200 چینی کے تھیلے اور 196 ٹن گھی موجود تھا اس حوالے سے جب تحصیلدار منیر خان سے جب رابطہ قائم کیا گیا تو ان کا موقف یہ تھا کہ میں نے جو ایکشن لیا ہے وہ ڈی سی کے حکم کی تعمیل کی ہے مزکورہ افراد ذخیرہ اندوزی کے مرتکب پائے گئے تھے ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی سی جہلم کے حکم پر من و عن عمل کیا جائے گا اور ایکشن بلاتفریق ہوگا بلاشبہ کاروباری حضرات ہمارے بھائی ہیں تاہم ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page