top of page
Writer's pictureJhelum News

تحصیل پنڈدادنخان سمیت ضلع جہلم کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہوں، پاکستان مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی تو علاقے کی تقدیر بدل دیں گے،چودھری فرخ الطاف

جہلم(رانا محمد عاصم سے)چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان سمیت ضلع جہلم کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، جب بھی اقتدار ملاعوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا اور آئندہ بھی عوامی خدمت او لین ترجیح ہوگی۔ حلقہ این اے 61 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے اپنی رہائش گاہ سول لائن روڈ پر جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی تو علاقے کی تقدیر بدل دیں گے۔ سابق ایم این اے نے کہا کہ تحصیل جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہوں، پہلے بھی تحصیل پنڈدادنخان اور تحصیل جہلم کے مسائل کو حل کروانے میں بھرپور کردار ادا کیا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ گزشتہ روز پنڈدادنخان پہنچنے پر تحصیل پنڈدادنخان کے باغیرت، غیور، نڈر ، دلیر عوام نے جس طرح استقبال کیا اور محبتوں سے نوازا یہ میرے اوپر قرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد تحصیل پنڈدادنخان اور تحصیل جہلم کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور جہدو جہد کریں گے اور حلقہ این اے 61 کو مثالی حلقہ بنائیں گے، اس کے لئے حلقہ کے عوام کو پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنانا ہوگا۔ وفد کی قیادت چوہدری عابد محمود صدر الیکٹرانک میڈیاکر رہے تھے جبکہ ممبران میں غلام قادر مخلص، چوہدری مہربان حسین ، عبدالباسط مجاہد، وسیم تبریز، چوہدری دانیال عابد ، چوہدری تصور حسین شامل تھے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page