top of page

تحصیل بھر کے لاکھوں باسیوں کے حق کے لیے ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے ،غلام مصطفی کندوال ایڈووکیٹ

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس Jhelumnews.uk ) تحصیل پنڈدادنخان کو ہر دور میں پسماندہ رکھا گیا ہے ،ہمیں کوئی بھی بنیادی سہولت حاصل نہیں ہے جوکہ یہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے ،راجہ عتیق جنجوعہ ،تحصیل بھر کے لاکھوں باسیوں کے حق کے لیے ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے ،غلام مصطفی کندوال ایڈووکیٹ سپریم کورٹ .تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری راجہ عتیق جنجوعہ اور پنڈدادنخان ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد کے قائم مقام صدرمعروف قانون دان سپریم کورٹ غلام مصطفی کندوال ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کو ہر دور میں پسماندہ رکھا گیا ہے ،ہمیں کوئی بھی بنیادی سہولت حاصل نہیں ہے جوکہ یہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے تحصیل بھر کی تمام مین رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو غمی خوشی کے لیے آنا جانا اور مریضوں کو دوسرے شہر کے ہسپتالوں میں منتقل عذاب بن چکا ہے حال ہی میں لِلہ تا جہلم ڈیول وے کیرج کے فنڈز روکنے کی وجہ سے سڑک کی تعمیر کا کام روک دیا گیا ہے جبکہ ہمسایہ اضلاع میں ضلع جہلم کے بعد سڑکوں کی تعمیر شروع کی گئی جو کہ کافی حد تک کام مکمل ہوگیا ہے جبکہ ہماری تحصیل قید خانے میں تبدیل ہوچکی ہے مون سون کا موسم ہے معمولی بارشوں سے بھی مذکورہ سڑک پر سفر کرنا انتہائی دشوار ہوچکا ہے المیہ یہ ہے کہ پنجاب بھر میں ہماری تحصیل نمایاں طور پر حکومت کو سالانہ اربوں روپے ٹیکس کی مد میں ادا کرتی ہے تحصیل پنڈدادنخان کے شہر کھیوڑہ میں دنیا کی دوسری بڑی اور ا یشیاکی سب سے بڑی کان نمک کھیوڑہ اور براعظم ایشیا کی سب سے بڑی سوڈا ایش کمپنی واقع ہے لیکن آمدورفت کی سہولیات کی ابتر حالت کے باعث ہر طبقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ یہاں نہ تو اچھی سڑکیں ہیں نہ تعلیمی ادارے اور نہ ہی اچھے ہسپتال ہیں تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا یہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے تحصیل بھر کے عوام کا حق حاصل کرنے کے لیے ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے اور اپنی بھرپور کوشش سے اپنے علاقہ کے عوام کا حق حاصل کریں گے



0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page