top of page

تحصیل آفس جہلم میں ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء اور ان کی فیملی کی طرف سے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح


جہلم (پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk ) تحصیل آفس جہلم میں ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیاء اور ان کی فیملی کی طرف سے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا.فرحت کمال ضیاء اور ان کی فیملی کی طرف سے یہ دسواں فلٹریشن پلانٹ عطیہ کیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیاء اور ان کی فیملی کی جہلم کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔موصوف خدمت خلق کے کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔کارخیر کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے تحصیل آفس جہلم کے لئے فلٹریشن پلانٹ عطیہ کیا۔اس کی افتتاح اسسٹنٹ کمشنر جہلم مبین احسن اور عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم نے کیا۔ اس موقع پر تحصیلدار ندیم گوہر بھی موجود تھے۔تحصیل آفس میں سیکڑوں افراد روزانہ آتے ھیں۔پینے کا صاف پانی ان کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔یاد رہے ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیاء اور ان کی فیملی کی طرف سے یہ دسواں فلٹریشن پلانٹ تھا۔اس سے قبل 9 فلٹریشن پلانٹ جہلم کے مختلف علاقوں میں لگائے جا چکے ہیں۔

0 comments
bottom of page