top of page

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری دینہ حلقہ پی پی 25سے کاغذات نامزدگی منظور



دینہ (رضوان سیٹھی سے) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری دینہ حلقہ پی پی 25سے کاغذات نامزدگی منظور ، فواد چوہدری نے ریٹرننگ آفیسر دینہ کے آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کی خواہشوں پر ملک نہیں چل سکتا ملک کا آئین جو کہتا ہے ہم نے اس پر آگے چلنا ہے ایک ایسی خاتون جو کبھی کونسلر بھی منتخب نہیں ہوئی اگر پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور سب سے بڑے سیاسی لیڈر کو دہشت گرد سمجھ کر پابندی لگوانا چاہتی ہے تو وہ سیاست سے ابھی نابالغ ہے ، مریم نواز، شہباز شیرف اوراسحاق ڈار نے بیگ اٹھانے ہیں اور باہر چلے جانا ہے ، آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ لوگ سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے حد سے آگے جا رہے ہیں تحریک انصاف کے کارکنوں کو لاہور اسلام آباد سے اٹھایا گیا اور گھروں سے نا ملنے پر ان کے دس دس سال کے بچے بھی اٹھا لیے فاشسٹ حکومت فسطائی طریقے سے پہلے بھی جابر سے جابر حکومتوں نے استعمال نہیں کیے اور آج یہ حکومت جو کر رہی ہے اس وقت کھیل میں وہ شامل ہیں جنہوں نے نہ زندگی میں الیکشن لڑنا ہے اور نہ ہی سیاست کرنی ہے پاکستان میں کچھ جڑیں ہیں اس لیے وہ عدلیہ کے خلاف مہم چلا کر کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ہم جوڈیشل کے پیچھے اور آئین کے پیچھے کھڑے ہیں اوریہ کہاں لکھا ہے کہ سارے الیکشن اکٹھے ہونے ہیں ، انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کو اب کوئی نہیں روک سکتا ، تحریک انصاف کے لاہور کے جلسے سے حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں وہ اجازت دینے کو تیار نہیں ، اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فوق شیرباز ، چوہدری محمد انور ، مرزا جمشید اشرف ، انوار الحق مغل ، چوہدری خالدبڑل ، راجہ ارشد ٹیپواور دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے

0 comments

ความคิดเห็น

ได้รับ 0 เต็ม 5 ดาว
ยังไม่มีการให้คะแนน

ให้คะแนน
bottom of page