top of page

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواران برائے حلقہ این اے 61 کرنل (ر)شوکت مرزا اور پی پی 26 برگیڈیر (ر) مشتاق للہ کا علاقہ پھپھرا کا دورہ امیدواروں کا جگہ جگہ والہانہ استقبال اور گل پاشی کی گئی

ساؤوال (نامہ نگار سے) تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواران برائے حلقہ این اے 61 اور پی پی 26 نے علاقہ پھپرا کا دورہ کیا۔ ان میں روال، غریبوال، ساووال، سمنوال، سدھوال اور کسلیاں شامل ہیں۔ امیدواروں کا اپنی الیکشن کمپین کے سلسلہ میں دورہ پر مختلف گاؤں میں والہانہ استقبال اور گل پاشی کی گئی اس موقع پر ساووال میں حاجی عرفان صاحب کے ڈیرے پر امیدواروں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ امیدواروں کی طرف سے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ وہ علاقے کی فلاح بہبود اور ترقی کے لیے کام کریں گے اور عوام کے ووٹ کا صحیح استعمال کریں گے۔ اس موقع پر سپوٹران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جنہوں نے امیدواروں کے ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

0 comments
bottom of page