top of page

تحریک انصاف کی حکومت میں نئی تعمیر ہونے والی روہتاس روڈ تین سال کے بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک انصاف کی حکومت میں نئی تعمیر ہونے والی روہتاس روڈ تین سال کے بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی جہلم کا دوسرا  بڑا  روہتاس روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تین سال پہلے  نئی تعمیر ہونے والی سڑک گھٹیا میٹریل لگنے سے جگہ جگہ سے ٹوٹنے لگی اس سڑک کی تعمیر کو کروڑوں روپے کی لاگت سے بنایا گیا تھا  پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بننے والا یہ روڈ احکام بالا کی عدم توجہی کی وجہ سے دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہا ہے  تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت میں نئی تعمیر ہونے والی روہتاس روڈ  ٹوٹ  پھوٹ کا شکار ہونے لگی کروڑوں روپے کی لاگت سے نئی تعمیر ہونے والی سڑک بھاری گاڑیوں کے گزرنے سے جلد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی جبکہ اس سڑک پر دن رات بھاری گاڑیوں اور ڈمپر گزرنے سے جگہ جگہ سے سڑک میں گڑھے پڑ چکے جبکہ اس روڈ پر نالوں کی تعمیر نہ ہونے سے   سیوریج کا گندا پانی بھی سڑک پر کھڑا رہتا ہے اور پانی کئی کئی دن تک کھڑا رہتا ہے اگر  ایک گھنٹہ  بارش ہوجائے تو تین  سے چار دن تک پانی یہاں سے نہیں نکلتا کیونکہ انتظامیہ کی عدم توجہ سے سیوریج کا نظام بھی تباہ ہوچکا ہے اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روہتاس روڈ پر سیوریج کا نظام درست کریں اور سڑک پر پڑے گڑھوں کی مرمت بھی کروائیں تاکہ نئی تعمیر ہونے والی سڑک محفوظ رہے 

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page