top of page

تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے والے پی ٹی آئی جہلم کے سابق ضلعی صدر اور امیدوار برائے ایم این اے حلقہ این اے 60 جہلم ون چوہدری زاہد اختر نے تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی

دینہ(رانا عاصم سے)چوہدری زاہد اختر نے تحریک لبیک پاکستان میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے والے پی ٹی آئی جہلم کے سابق ضلعی صدر اور امیدوار برائے ایم این اے حلقہ این اے 60 جہلم ون چوہدری زاہد اختر نے تحریک لبیک پاکستان میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی۔ چوہدری زاہد اختر آف رانجھا میرا نے تحریک لبیک پاکستان کے ضلعی سیکرٹریٹ جہلم کا دورہ کیا جہاں چوہدری زاہد اختر کے تحریک لبیک پاکستان سے کامیاب مذاکرات اور میٹنگ ہوئی، ٹی ایل پی کے امیدوار پی پی 24 پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری کی موجودگی میں چوہدری زاہد اختر نے تحریک لبیک میں شمولیت اور مشترکہ الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ ترجمان تحریک لبیک پاکستان کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے چوہدری زاہد اختر کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا، چوہدری زاہد اختر تحریک لبیک کی حمایت سے حلقہ این اے 60 سے الیکشن لڑیں گے۔ یاد رہے کہ آج ریٹرننگ آفیسر نے چوہدری زاہد اختر کو آزاد امیدوار کی حیثیت سے پیالی کا انتخابی نشان کیا تھا

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page